Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہماری دانشمندانہ حکمت عملی سے خطہ بڑی جنگ سے بچ گیا، دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور آج دنیا پاکستان کو امن کے نام سے پہچان رہی ہے۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ حالات میں دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے خطے کو بڑی جنگ سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ “معرکۂ حق” میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر اپنی دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایسے اہم معرکے سر کیے گئے جن کی مثال پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ آنے والے برسوں میں ان کامیابیوں کو ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا رہ گیا ہے، جبکہ حقیقی علم صرف ڈگری لینے سے حاصل نہیں ہوتا۔ تعلیم کا اصل مقصد انسان کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت ہے تاکہ وہ معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکے۔

Related posts

سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوئی ، غلطیاں نہ دہرائی جائیں ، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

پاکستان نے فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو اس سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment