Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کرم کے قبائل میں لڑائی کا چوتھا روز ، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ، 55 زخمی

ضلع کرم میں قبائل کے مابین لڑائی کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل ، جاں بحق افراد کی تعداد 11 جبکہ 55 زخمی ہو گئے ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر تصادم شروع ہوا جس نے خونی صورتحال اختیار کر لی۔ دو دیہات کی لڑائی بوشہرہ، ڈنڈر، بالش خیل، حار کلے، پیواڑ اور شپینہ شگہ گیدو کنج علیزئی تک پھیل گئی ہے۔

دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیس انتظامیہ اور فورسز کے تعاون سے مقامی جرگہ فائر بندی کرانے میں یکسر ناکام ہو گیا ہے۔

پاراچنار شہر پر بھی میزائل فائر کئے جا رہے ہیں۔ گھروں میں میزائل لگنے سے متعدد بچے بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور

admin

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم چیلنج

Mobeera Fatima

ایم کیو ایم بھٹو کیخلاف بات کرنے پر معافی مانگے، گورنر استعفیٰ دیں، شرجیل میمن

Mobeera Fatima

Leave a Comment