Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

ملک میں تیل و گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق 16جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56716 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56176 بیرل تھی، اسی طرح 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2718 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2702 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی، 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 28929 بیرل، پی پی ایل 8479 بیرل، پی او ایل 3946 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1331 بیرل رہی۔

Related posts

کراچی: سندھ حکومت کورنگی ندی پل کا سنگ بنیاد رکھ کر تعمیر کرنا بھول گئی

admin

شکیب الحسن بنگلہ دیش کی بجائے دبئی چلے گئے

Mobeera Fatima

اسد عمر کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑ گئی ، اسپتال منتقل

Mobeera Fatima

Leave a Comment