Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہو گا، اربن فلڈنگ کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے کل 19 جولائی سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، ہفتہ اور اتوار کو ان ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری اور خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا ، پنجاب کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل سے 23 جولائی تک بارشں متوقع ہیں۔ بارشوں سے راولپنڈی سمیت پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی اور زیارت میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 32 اور زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں سے مختلف علاقوں میں شہری اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Related posts

طوفانی بارش سے لاہور ڈوب گیا،ملک میں مزید بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

Mobeera Fatima

خنجراب پاس پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment