Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کر دی گئی۔

مملکت میں 10 فروری سے عمر ے کے لئے آنے والے مسافروں کے لئے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی گئی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے ائیر لائنز کو نئی ہدایت جاری کردی ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ائیر لائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ویکسین لازمی لگوائیں، آنے والے مسافروں کو کم ازکم 10 دن پہلے کا جاری کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

ایک سال اوراس سے کم عمر بچوں کو ویکسین سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، سفر کے وقت بھی ائیر لائنز کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

میں کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Mobeera Fatima

طلباء کا ہوسٹل سے بے دخلی اور انتظامی نااہلی کیخلاف احتجاج

Mobeera Fatima

بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی، وزیر توانائی

Mobeera Fatima

Leave a Comment