Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

نیسلے کا عالمی سطح پر 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

دنیا کی سب سے بڑی پیکجڈ فوڈ کمپنی نیسلے (Nestle) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے عالمی سطح پر 16 ہزار ملازمتیں ختم کرے گی۔

کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ ناوراتیل کے مطابق یہ کمی نیسلے کے مجموعی 2.77 لاکھ ملازمین میں سے 5.8 فیصد پر مشتمل ہے۔

فلپ ناوراتیل نے بتایا کہ کمپنی نے 2027 کے اختتام تک اخراجات میں 3 ارب سوئس فرانک (تقریباً 3.77 ارب ڈالر) بچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو پہلے 2.5 ارب تھا۔

ان میں سے 12 ہزار ملازمتیں وائٹ کالر (دفتر سے متعلقہ) ہوں گی جبکہ بقیہ 4 ہزار ملازم مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کے شعبوں سے فارغ کیے جائیں گے۔

نیسلے، جو KitKat، Maggi اور Nespresso جیسے مشہور برانڈز بناتی ہے، اس وقت کاروبار میں سست روی، بڑھتے ہوئے اخراجات، قرض کے دباؤ اور امریکی درآمدی محصولات جیسے مسائل سے دوچار ہے۔

Related posts

دس گرام سونے کی قیمت پہلی بار تین لاکھ سے بڑھ گئی

Mobeera Fatima

مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment