Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

سیلیکشن کمیٹی کی اہم میٹنگ سینئرممبر سلیکشن کمیٹی عاقب جاوید کے وطن واپسی پر ہوگی،عاقب جاوید قومی ٹیم کے ہمراہ کل پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کیخلاف تین روزہ میچ کیلئے منتخب شاہینز ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی،قومی ٹیسٹ ٹیم میں انجری کا شکار صائم ایوب کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا جائیگا۔

اوپننگ بلے فخر زمان اور باز امام الحق کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے،قومی ٹیم میں آف سپنر ساجد خان کی بھی واپسی کا امکان ہے،قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔

سیلیکشن کمیٹی قومی کرکٹر عبداللہ شفیق کو ڈراپ کرسکتی ہے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا۔

Related posts

فوج کا ریلیف آپریشن جاری، سیلاب سے 393 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Mobeera Fatima

جنوبی افریقہ نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوئی ، غلطیاں نہ دہرائی جائیں ، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment