Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں شروع

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا ایک اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے جس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی ترجیحات اور وسیع تر معاشی ہم آہنگی کا جائزہ کیا لیا جائیگا۔ 

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور پنجاب کی نمائندگی کے لیے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شریک ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں مالی سال 27-2026 کے لیے قومی سرمایہ کاری کا فریم ورک، مالی سال 26-2025 کے لیے جی ڈی پی (GDP) کی شرحِ نمو کے عارضی تخمینے اور مالی سال 25-2024 کے معاشی ڈیٹا کو حتمی شکل دینا شامل ہے۔

کونسل انفراسٹرکچر، توانائی، آبی وسائل اور سماجی ترقی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پبلک سیکٹر کے جاری منصوبوں اور ترقیاتی منصوبہ بندی کی تجاویز کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

Related posts

پریشان نہ کریں ورنہ سخت آزمائش بن جائیں گے، مولانا فضل الرحمان

Mobeera Fatima

فلاحی اسپتالوں کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، برطانوی ائیرلائن نے کئی ممالک کی پروازیں منسوخ کردیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment