Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت سے خوش نہیں، کب تک ساتھ چلیں گے، اس کا بھروسہ نہیں، نبیل گبول

پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بھی کچھ مطالبات ہیں، ہم ان سے اتنا خوش نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ جو عوام کے مسائل ہیں، اس طرف بھی توجہ دے۔

اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ مزید کتنا چلے گی؟ جس پر نبیل گبول بولے کہ ساتھ کتنا چلے گی، اس کا بھروسہ نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے پروگرام میں شریک لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مطالبات کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دی ہے، مزید مانگیں تو اور دے دیں گے۔

اس پر نبیل گبول نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین شپ ہمارا حق ہے، پی ٹی آئی کو بھی یہ حق دیا گیا ہے۔

Related posts

بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنا، میٹرو بس سروس آج بھی بند

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

آسٹریلیا کے سکول نے دنیا کی بہترین عمارت کا اعزاز اپنے نام کرلیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment