Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ممبئی ہائیکورٹ نے 200 کے ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا ، 12 ملزمان بری

ممبئی ہائیکورٹ نے 2006 میں ہونے والے ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سناتے ہوئے سزا پانے والے 12 ملزمان کو بری کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین حملوں کے 11 ملزمان کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا، ایک ملزم اپیل کے دوران وفات پا گیا تھا۔

ممبئی ہائیکورٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، عدم شواہد کی بنا کر تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ملزمان نے جرم کیا، اس لیے سزائیں منسوخ کی جاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق فیصل شیخ، آصف خان، کمال انصاری، احتشام صدیقی اور نوید خان کو سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ ساجد انصاری، محمد علی، ڈاکٹر تنویر، ماجد، مزمل، سہیل اور ضمیرشیخ کو عمر قید سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ جولائی 2006 میں ممبئی میں ہونے والے ٹرین دھماکوں میں 189 افراد ہلاک اور 827 زخمی ہوئے تھے، ٹرائل کورٹ نے 2015 میں 12 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں، جس کے خلاف ملزمان نے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔

Related posts

عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی

Mobeera Fatima

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

ایس ایچ او اتنا بڑا ہے ، عدالتی احکامات کو نہیں مانتا ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment