Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایم کیو ایم بھٹو کیخلاف بات کرنے پر معافی مانگے، گورنر استعفیٰ دیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بات کرنے پر معافی مانگے اور گورنر سندھ مستعفی ہوں۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہ توڑ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے۔ حلفیہ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے کبھی کسی باضابطہ ملاقات میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو پر ملک تقسیم کرنے کا الزام لگانا شرمناک ہے۔ متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں آدھے سے زیادہ سرکاری ملازم بیٹھتے ہیں۔ ماضی میں سارے ٹارگٹ کلرز واٹر بورڈ اور کے ایم سی کے ملازم ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کو اچانک سیاست چمکانے کا شوق سوار ہوا ہے۔ اس جماعت نے ہمیشہ روایتی نفرت کی سیاست کی ہے جس کی قیمت اسے عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کی صورت میں ادا کرنی پڑی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خالد مقبول صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں مختلف محکموں میں دی جانے والی 54 ہزار ملازمتیں منسوخ کرنے کے عدالتی فیصلے کے معاملے پر بات چیت کے دوران بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو پر تنقید کی تھی۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ ، 15 ہزار کی سطح کو چھو لیا

Mobeera Fatima

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

Mobeera Fatima

تقسیم کار کمپنیوں کا بغیر منظوری کے ایم آئی میٹرز تنصیب کا بڑا انکشاف ، نیپرا کا نوٹس

Mobeera Fatima

Leave a Comment