Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

مراکش نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

فیفا کے زیر اہتمام چلی میں کھیلے گئے 24 ویں انڈر 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مراکش نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ مراکش کی فٹبال تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے شاندار کھیل پیش کیا اور 12ویں اور 29ویں منٹ میں دو گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس تاریخی کامیابی کے ساتھ مراکش 2009 کے بعد انڈر 20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز گھانا نے حاصل کیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے دوران مراکش نے اپنے شاندار کھیل سے سب کو حیران کر دیا، ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی کوریا، امریکا اور فرانس جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

 

Related posts

پی ایس ایل کے گیارہوں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

Mobeera Fatima

بابر اعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھی گونج اٹھے

Mobeera Fatima

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات ، پی ایس ایل 10 کی لائیو اسٹریمنگ معطل کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment