محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
آج اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں ہوں گی، لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہو گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے تیار رہیں،صوبائی کنٹرول روم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔