Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

درختوں کی کٹائی،وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

درختوں کی کٹائی سے متعلق وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا۔

وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے پیپر ملبری کو غیرمقامی درخت قرار دیتے ہوئے کٹائی کو درست قرار دے دیا۔جواب میں کہا گیا ہے کہ جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ درختوں کی کٹائی صرف پیپر ملبری تک محدود تھی،کچنار، سنبل، چیڑ اور سکھ چین سمیت دیگر انواع کے درختوں کو مارکنگ کر کے محفوظ رکھا گیا۔

سی ڈی اے نے درختوں کی کٹائی کے بعد متبادل جگہوں پر شجرکاری بھی کی،درختوں کی کٹائی کیلئے پیشگی منظوری ضروری ہے،درختوں کی کٹائی کیلئےموجودہ آپریشن بغیر کسی مشاوت کے کیا گیا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے شکرپڑیاں کی فیلڈ انسپکشن کی،سی ڈی اے درختوں کی کٹائی کیلئے پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے منظوری لینے کی پابند ہے۔

Related posts

پشاور میں مرغی سستی ، کوئٹہ میں مہنگی ہو گئی

Mobeera Fatima

ملک ریاض اور القادر ٹرسٹ کا معاملہ

admin

خیبرپختونخوا کے وزیرکمیونیکیشن اینڈورکس شکیل احمد خان مستعفی

Mobeera Fatima

Leave a Comment