Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

فیفا ورلڈ کپ میں مبینہ جانبداری کے الزامات:میسی کا ردعمل آگیا

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ٹیم پر فیفا ورلڈ کپ میں مبینہ جانبداری کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق  لیونل میسی  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارجنٹینا نے ایک اور ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، شاید یہی بات کچھ لوگوں کو برداشت نہیں ہو رہی۔

لوگ جو چاہیں کہتے رہیں، لیکن ہمیں کوئی بھی چیز مفت میں نہیں ملتی، ہم ہر میچ میں اچھا مقابلہ کرتے ہیں، لڑتے ہیں اور اپنی کارکردگی سے جواب دیتے ہیں۔

لیونل میسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ کے خلاف ایک گول سے پیچھے ہونے کے باوجود پورے میچ پر حاوی رہے،مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ہم نے ایک بار پھر پورے ارجنٹینا کو خوشی دی،اب ہماری تمام توجہ اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل پر ہے۔

یاد رہے فیفا ورلڈ کپ کے میچ کا سب سے بڑا تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب مصر کے فارورڈ مصطفیٰ زیکو کا گول وی اے آر کے ذریعے منسوخ کر دیا گیاتھا۔پری کوارٹر فائنل ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے جیتا مگر ریفری کے فیصلے اور ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے استعمال پر شدید تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

Related posts

نیشن کپ اسکواش، پاکستانی نوجوان فائنل میں پہنچ گیا

Mobeera Fatima

جڑواں شہروں میں وزیراعظم یوتھ پروگرام – لاہور قلندرز کے کامیاب کرکٹ ٹرائلز

Mobeera Fatima

نسیم شاہ ، عثمان خان اور وہاب ریاض وطن پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment