Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت مخالف تحریک ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں معاملات طے ، کمیٹی بنانے کا فیصلہ

حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان قربتیں بڑھ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچ گئے ہیں، جس پر عمران خان نے تحفظات دُور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، ان کا پیغام مولانا فضل ا لرحمٰن تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن سے مل کر معاملات طے کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا کہہ دیا ہے، کمیٹی متفقہ حکمت عملی طے کرے گی ، اس کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان متفقہ حکمت عملی کے لیے احتجاجی تحریک سمیت دیگر نکات پر اتفاق رائے طے پانے کی صورت میں مولانا فضل الرحمٰن اور عمران خان دستخط کریں گے۔

Related posts

ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1286 روپے کی ہوگئی

admin

وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان

admin

حکومت کیا ایسٹ انڈیا کمپنی چلا رہی ہے؟ شکاری اور شکار کا نظام مزید نہیں چل سکتا ، مفتاح اسماعیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment