پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 اور 2026 کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین امپائرز کو بھی نمایاں نمائندگی دی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل میچ آفیشلز پینل میں علی نقوی واحد میچ ریفری کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ امپائرز کے شعبے میں آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز کو شامل کیا گیا ہے۔
سلیمہ امتیاز کی شمولیت پاکستانی کرکٹ میں خواتین کی شراکت کو اجاگر کرنے کے لیے مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز شامل ہیں، جو ملک بھر میں ڈومیسٹک اور دیگر اہم میچز میں آفیشیٹنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
امپائرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور باصلاحیت آفیشلز کو آگے لانے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
