Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی میٹرک امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے

کراچی میں میٹرک کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہو نگے ساڑھے تین لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات دیں گے جن پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز پیر 7 مئی سے ہو رہا ہے۔ امتحانات میں شہر قائد کے ساتوں اضلاع میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات شرکت کریں گے جن پر تعلیمی بورڈ میٹرک چیئرمین کی جانب سے موبائل فون امتحانی مراکز پر لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ اس کے باوجود اگر کوئی طالبعلم موبائل فون امتحانی مرکز میں لایا تو اس کو ضبط کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 7 مئی سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

امتحانات میں 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات شرکت کر رہے ہیں، جن کے لیے 505 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہونگے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ نے تمام طلبا و طالبات اور اساتذہ کی آسانی کیلیے آن لائن کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈز پر امتحانی مراکزبھی پرنٹ کر دیے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد ماڈل جیل کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کیا جائے ، وزیر داخلہ

Mobeera Fatima

لاہور میں ایل پی جی فی کلو 300 روپے تک فروخت ہونے لگی

Mobeera Fatima

لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment