Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 10 زخمی،13 گرفتار

کراچی: شہر قائد میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 10 زخمی سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کاکو مدرسے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پاک کالونی، پرانا گولیمار میں کالا گیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جہاں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف ڈاڈا گروپ کے 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا۔ ملزمان سے 4 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان پہلے بھی کئی بار جیل جا چکے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد سیکٹر الیون بی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جمشید کوارٹر، لسبیلہ چوک کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 2 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد بلاک کیو کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد سیکٹر الیون بی اور کلفٹن بلاک ون میں بھی مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔ دونوں پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

گلشن حدید بدھ بازار کچہ راستہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

Related posts

آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی میں فارورڈ بلاک کی اطلاعات

Mobeera Fatima

پاکستان میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی، وزارت صحت کی تصدیق

Mobeera Fatima

کراچی ، نظارت خانے میں کھڑی 100 گاڑیوں میں آگ لگ گئی ، 30 مکمل تباہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment