Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جنید صفدر کی دوسری شادی اگلے ماہ ہو گی ، دلہن کا نام سامنے آ گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی اگلے ماہ جنوری میں ہونا قرار پائی ہے۔

قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر نے تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کی شادی ان کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔

روحیل اصغر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری پوتی شانزے مریم کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کی بہترین دوست ہے، دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ہے، وہیں سے انہوں نے میری پوتی کو پسند کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن مریم کا پیغام آیا کہ ہم آپ کی طرف آنا چاہ رہے ہیں، پہلے وہ  لوگ آئے، اس کے بعد ہم گئے اور رشتہ طے پایا۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری کی 17،16 اور 18 کو شادی کی تقریبات ہوں گی ، شادی پر صرف قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔

Related posts

چکن کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم تشکیل دینےکا حکم

Mobeera Fatima

اسٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

Mobeera Fatima

چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ، سدھنائی کینال میں شگاف ، ملتان کیلئے 24 گھنٹے انتہائی اہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment