Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 567 سکولوں میں کوئی ٹیچر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور اڑھائی ہزار سکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے موصول ڈیٹا میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ پنجاب کے اڑھائی ہزار سرکاری سکولوں میں صرف ایک، ایک ٹیچر دستیاب ہے۔ زرائع کے مطابق صوبے میں حکومت کی جانب سے چلائے جارہے 567 سکولوں میں اس وقت ایک بھی ٹیچر موجود نہیں ہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 13 ہزار سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹ شعبے کے تعاون سے چلانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں زیرو ٹیچر اور سنگل ٹیچر والے 50 طلبا کے حامل سکولوں کو پیما کے حوالے کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں چار ہزار 453 سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں 2 ہزار 903 سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جائے

Related posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

Mobeera Fatima

vمحکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی

Mobeera Fatima

گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment