متحدہ عرب امارات (UAE)میں انٹری پرمٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک نئی شرط متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت اب درخواست گزاروں کو اپنے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی بھی جمع کرانا لازمی ہوگی۔ یہ نیا ضابطہ اماراتی حکام کی جانب سے فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹری پرمٹ کی ہر درخواست کے ساتھ پاسپورٹ کا بیرونی کور پیج منسلک کرنا لازمی ہوگا۔ اس ہدایت کی تصدیق امیر (Amer) سینٹر کے نمائندے نے بھی کی ہے۔
پہلے سے موجود شرائط میں درخواست گزار کی پاسپورٹ کاپی، واضح پاسپورٹ سائز فوٹو، ہوٹل بکنگ کی تصدیق اور ریٹرن ایئر ٹکٹ شامل تھے، تاہم اب اس فہرست میں پاسپورٹ کے کور پیج کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
