Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا، ایران اور عمان کے درمیان عبوری معاہدہ قریب،جلد اہم اعلان متوقع

امریکا، ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے عبوری معاہدہ طے پانے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نےدعویٰ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ واشنگٹن کو امید ہے کہ اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان بدھ کے روز کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت عمان اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں ابتدائی طور پر 60 روزہ عبوری انتظام نافذ کیا جائے گا، جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جا سکے گی۔ اس دوران خلیج میں داخل ہونے والے تمام بحری جہاز ایرانی سمندری حدود سے گزرنے والی شمالی گزرگاہ استعمال کریں گے، جبکہ خلیج سے باہر بحیرہ عرب کی جانب جانے والے جہاز عمانی سمندری حدود میں واقع جنوبی راستے سے سفر کریں گے، جس کی نگرانی اور ہم آہنگی ایران اور عمان مشترکہ طور پر کریں گے۔

مجوزہ منصوبے کے مطابق عبوری مدت کے دوران جہازوں سے کسی قسم کا ٹول ٹیکس یا اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فریقین 30 روز کے اندر آبنائے کے درمیانی بحری راستے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

Related posts

جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا لگانے پر قوم سے معافی مانگ لی

Mobeera Fatima

امریکا ایران معاہدہ ، روسی میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا

Mobeera Fatima

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی قیدیوں کی جیل کے گرد مگرمچھ چھوڑنے کا منصوبہ روک دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment