Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ اچانک ٹیم کو چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے

بھارت کے اہم کھلاڑی رنکو سنگھ ٹیم کے کیمپ کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے کیمپ چھوڑ کر گھر گئے، ان کے والد خان چند سنگھ تشویشناک حالت میں ہیں۔

بھارتی کرکٹر کے والد کو گریٹر نوئیڈا مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رنکو سنگھ سپر ایٹ مقابلے کے ایک دن بعد 23 فروری کو چنئی پہنچے تھے۔

انہیں گزشتہ صبح اچانک دوبارہ واپس جانا پڑا کیونکہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر منتقل ہو گئے ہیں، وہ 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ان کی غیر موجودگی میں اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، بھارت کا زمبابوے کے خلاف انتہائی اہم میچ ہے، بھارت کو اب ایک بھی شکست ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے۔

Related posts

مراکش نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

Mobeera Fatima

انضمام الحق نے ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

Mobeera Fatima

بگ بیش لیگ،بابراعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف

Mobeera Fatima

Leave a Comment