Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بھارت نے کرکٹ کو سیاست کی نذر کیا، بنگلادیش کا فیصلہ بالکل درست ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو جائز قرار دیا ہے، جس کے تحت بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔

شاہد آفریدی نے یہ ردعمل بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکالے جانے کے بعد دیا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بار پھر کرکٹ میں سیاست لے آیا ہے، جو عالمی کرکٹ کے لیے شرمندگی کا باعث ہے، بنگلادیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ بالکل درست ہے اور ایسا فیصلہ بنتا بھی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت پیسے کی طاقت پر کرکٹ چلا رہا ہے، تاہم اب دیگر ممالک کو بھی جرات مندانہ فیصلے کرنے ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی صرف انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے اور اگر کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھنا ہے تو آئی سی سی کو مداخلت کرنی ہوگی اور بھارت کی طرف جھکاؤ ختم کرنا ہوگا۔

Related posts

شاہد آفریدی نے جیولن تھرور بننے کیلئے ارشد ندیم سے کلاس لی

Mobeera Fatima

راچن رویندرا ون ڈے ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی ، میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، فریقین میں اتفاق ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment