Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایک وینیو پر کھیلنے سے بھارت کو بڑا فائدہ حاصل ہے ، پیٹ کمنز کی آئی سی سی پر تنقید

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلنے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز آئی سی سی پر برس پڑے۔

بھارت کے ایک وینیو پر کھیلنے پر پیٹ کمنز نے کہا کہ بھارت کو ایک وینیو پر کھیلنے سے بہت بڑا فائدہ حاصل ہے ، بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ پیٹ کمنز فی الحال ایکشن میں دکھائی نہیں دے رہے، انجری کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہی ہے جبکہ گروپ میچز کے لیے دیگر ٹیموں کو  دبئی کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ قومی سلامتی ان کیلئے اہم نہیں، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں سرکاری افسران کے زیر استعمال الیکٹرانک ڈیوائسز پر سائبر حملوں کا خدشہ

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment