Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مؤثر پلیٹ فارمز اورٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہماری فوجی حکمت عملی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے تیار رہتے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

پاکستان کے چینی ساختہ جے 10سی نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، اگست میں پاکستان نے زیڈ10ایم ای جنگی ہیلی کاپٹرکوبھی ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

Related posts

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید وقت جیل میں گزارنا پڑے گا، رؤف حسن

admin

نان فائلرز کے لوڈ اور ڈیٹا پر اضافی ٹیکس، پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل

admin

اسرائیل کینسر کی بیماری بن چکا، خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ ہے، شمالی کوریا

Mobeera Fatima

Leave a Comment