Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

حکومت کیساتھ جاری مذاکرات میں اپوزیشن نے عمران خان کا فی الفور علاج کرانے کا مطالبہ پیش کر دیا

حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے عمران خان کا فی الفور مکمل علاج کرانے جبکہ حکومت نے لانگ مارچ کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت مذاکرات نماز جمعہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی مسجد میں ادا کی گئی نماز جمعہ کے دوران مذاکرات کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات میں حکومت کی طرف سے وفاقی وزراء امیر مقام، رانا ثناء اللہ، محسن نقوی، طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری کے علاوہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان، ارکان قومی اسمبلی نوید قمر اور اعجاز حسین جاکھرانی شریک ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن کی نمائندگی محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر خان، راجہ ناصر عباس، ملک عامر ڈوگر سابق اسپیکر اسد قیصر، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور ملک عامر ڈوگر کر رہے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کیلئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی منصوبے کے اخراجات اٹھائے گی، وزیراعظم

Mobeera Fatima

آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا خط

admin

ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہو گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment