Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا سلسلہ پیر تک روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے الیکٹر ک بائیکس کی قرعہ اند ازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کر دی۔ عدالت نے طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کی تفصیلات پنجاب حکومت سے طلب کر لی۔

عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کن کن شہروں میں کتنی الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جا رہی ہیں؟

اس موقع پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے۔ طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے۔

جسٹس شاہید کریم نے مزید کہا کہ طالب علم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے طلبہ کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ ساتھ پٹرول بائیکس بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ طلبہ پر بوجھ کم کرنے کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کم کرکے 25 ہزار اور ماہانہ قسط 25 ہزار سے کم کی گئی تھی۔

Related posts

جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت 574 روپے فی کلو مقرر

Mobeera Fatima

پاکستانیوں کو اہم ملک کی جانب سے ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment