Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

صارفین کیلئے اہم اطلاع، پی ٹی اے سسٹمز میں عارضی تعطل کا امکان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنے نیٹ ورک انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل خدمات کی کارکردگی اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم نیٹ ورک اپ گریڈیشن سرگرمی کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق پی ٹی اے کی نیٹ ورک اپ گریڈیشن کی وجہ سے  موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم عارضی طور پر متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اپ گریڈیشن کا عمل 24 جون شام 5 بجے سے شروع ہو کر 25 جون صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران آن لائن موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم (DIRBS) کی خدمات میں وقفے وقفے سے تعطل یا عارضی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس اپ گریڈیشن کا مقصد نیٹ ورک انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا، ڈیجیٹل خدمات کی سیکیورٹی مضبوط کرنا اور صارفین کو بہتر اور مستحکم سروسز فراہم کرنا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں اپ گریڈیشن کے پورے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور خدمات کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔

Related posts

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے روٹ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Mobeera Fatima

بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری

Mobeera Fatima

Leave a Comment