Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، تلسی گبارڈ

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی سربراہ تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ میڈیا جان بوجھ کر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرکے جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

تلسی گبارڈ نے کہا کہ مارچ میں واضح طور پر کہا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران چاہے تو چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس معلومات کے مطابق اگر ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اسمبلی کا فیصلہ کرے تو چند ہفتوں یا مہینوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔

تلسی گبارڈ نے کہا کہ میں اور صدر ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے ثبوت نہ ہونے کی تلسی گبارڈ کی بات غلط ہے۔

Related posts

وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو متنازعہ کینالوں سے متعلق اعتراضات دور کرنے کی یقین دہانی

Mobeera Fatima

شدید گرمی کے باعث رمی کی رسومات معطل ، عازمین کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

Mobeera Fatima

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

Mobeera Fatima

Leave a Comment