Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق پاکستانی اسپنر نعمان علی کی ٹیسٹ میں 4 درجہ ترقی ہوئی اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں نمبر پر آ گئے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں ساجد خان کی 2 درجے بہتری ہوئی جس کے بعد 21ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سعود شکیل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی۔ اور وہ 8ویں سے 9ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر ہی براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ تاہم محمد رضوان ٹی 20 میں ایک درجہ ترقی سے بیٹنگ رینکنگ میں 8ویں نمبر پر آ گئے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید نے ٹی 20 بالرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

Related posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا

Mobeera Fatima

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ، قیمت 277.77 روپے ہو گئی

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹر پرتھوی شا آؤٹ ہونے کے بعد ہوش کھو بیٹھے

Mobeera Fatima

Leave a Comment