Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

کیریئر کو سپورٹ کرنیوالے کوجیون ساتھی بنائوں گی، مایا علی

معروف اداکارہ مایا علی نے اب تک شادی نہ کرنے اور سنگل ہونے پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ مایا علی حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان کے خصوصی شو میں اپنے کزنز کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں ان سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔

اس موقع پرانہوں نے اپنے سنگل اسٹیٹس سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ میں اس معاملے میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں، مجھ پر خاندان کی طرف سے شادی کا کوئی دبائو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شادی کے لیے بالکل تیارہوں، لیکن میں نے اس پر کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی، میں چاہتی ہوں کہ جب مجھے صحیح شخص ملے تب ہی زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنائوں گی جو میری والدہ کا احترام کرے، میرے کام کو سمجھے اوراس کی قدرکرے، میری زندگی اورکیریئر کو سپورٹ کرے۔

Related posts

دکی میں کوئلے کی کانوں پر راکٹ اور بموں سے حملہ ، 20 جاں بحق

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے سیچویشن روم میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جی 7 اجلاس مختصر کردیا

Mobeera Fatima

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment