Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی عرب ، قطر سمیت 10 ممالک سے مزید سیکڑوں پاکستانی بیدخل ، 15 کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

سعودی عرب ، قطر اور عمان سمیت 10 ممالک سے مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق مختلف الزامات پر بیدخل ہو کر واپس پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 15 کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المیعاد قیام پر 34 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا جن میں سے 2 کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔

سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات ، چوری، پاسپورٹ کے بغیر اور دیگر الزامات کے تحت 14 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے سے بچائے گئے 3 افراد کو موریطانیہ اور 2 کو سینیگال سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

اس کے علاوہ عمان سے 24 شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کیا گیا۔ جن میں سے ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس بلیک لسٹ میں تھا جسے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

Related posts

لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں ، تاریخ معاف نہیں کریگی ، جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

Mobeera Fatima

پاکستان سے میچ کھیلوں یا شادی کروں؟ اولی اسٹون پریشان

Mobeera Fatima

مرغی کے گوشت کی قیمت 562 روپے کلو ہو گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment