Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ہو گئی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 1261 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 121 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 2 پیسے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد ڈالر 278 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 278 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا

Related posts

پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ چیلنج،پی ٹی آئی نے نظر ثانی اپیل دائر کردی

Mobeera Fatima

ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی منظوری

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج کا محاصرہ ‘ غزہ میں خوراک کی شدید قلت ‘ بمباری سے مزید 73 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

Leave a Comment