پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے عباس آفریدی کی قیادت میں 7 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
گرین شرٹس ٹائٹل کا دفاع کریں گے، 2025 کا فائنل پاکستان نے جیتا تھا۔فیصلہ کن معرکے میں کویت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر2026 تک ہانگ کانگ کے ٹن کوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہوگی۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں محمد عباس آفریدی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔
Abbas Afridi to lead Pakistan in Hong Kong Sixes
Details here ➡️ https://t.co/GKl2rwfdVl https://t.co/I4uJu0QORl
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 9, 2026
