Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

دھرمیندر کے گھر منتقل ہونے کے بعد ہیما مالنی کا بیان سامنے آ گیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کے گھر منتقل ہونے کے بعد ہیما مالنی نے ان کی صحت بارے بیان جاری کیا ہے۔

سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے وہ دو ہفتے ممبئی کے اسپتال بریچ کینڈی میں زیر علاج رہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی اہلیہ ہیما مالنی نے کہا کہ یہ وقت میرے لئے مشکل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن میں خوش ہوں کہ دھرمیندر اب گھر واپس آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹیوں ایشا دیول اور اہانہ دیول سمیت تمام گھر والوں کے لیے یہ دن بہت کٹھن رہے۔

ہیما مالنی نے کہا کہ ان کے بیٹے بھی ان کی صحت کے حوالے سے سخت پریشان تھے۔ ان کی صحت ہمارے لئے بہت بڑی تشویش کا باعث رہی، کوئی سو نہیں پا رہا، میں بھی کمزور نہیں پڑ سکتی کیونکہ بہت سی ذمہ داریاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ وہ گھر واپس لوٹ آئے ہیں، ہمیں سکون ہے کہ وہ اسپتال سے گھر آ گئے ہیں، ہیما مالنی نے کہا کہ انہیں اپنے چاہنے والوں کے درمیان رہنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

Mobeera Fatima

ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

مری سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment