معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025 کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ ان کا شاندار اور جاذب نظر انداز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔
میڈیا انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر نے کہا کہ میں تمام فنکاروں کے کام کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں ایوارڈ شوز میں مزید کیٹگریز شامل کی جائیں تاکہ ہر فنکار کی محنت کو سراہا جا سکے.
View this post on Instagram
کراچی میں منعقدہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کی تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنایا۔ اس موقع پر عابدہ پروین نے اپنے دلکش اور عارفانہ کلام سے محفل کو رونق بخشی۔
