پنجاب کے اہم شہر گوجرانوالہ میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
آٹے کے 15 کلو والے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس اضافے کے بعد 1250 میں ملنے والا 15 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا ہوگیا ہے۔
گوجرانوالہ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے بھی روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، بارہ روپے میں ملنے والی روٹی پندرہ روپے میں مل رہی ہے۔