Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

معیشت کیلئے اچھی خبریں، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو کم کیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام قرار دینا چاہتے ہیں۔ معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں، حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے۔ ہمیں آگے بڑھنا ہی ہوگا، ہمارے پاس مواقع کم ہیں، ہم نے کیپٹل مارکیٹ کے ایجنڈے کو آگے لے جانا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنانا ہے تو ہمیں ایکسپورٹ بڑھانا ہوگی، بیرونی سرمایہ کاری ملک میں لانی ہوگی۔ اس وقت مشکل کرنسی مس میچز کی وجہ سے آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایسے پراجیکٹ پر کام کرنا ہوگا جو باہر کی کرنسی ملک میں لائے۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

فیصل آباد اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment