شعیب ملک نے پی سی بی کی جانب سے این او سی نہ دینے کو اچھا فیصلہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب سے پہلے قومی ٹیم کے فارمولے کو ترجیح دی۔
شعیب ملک نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی زیادہ دور نہیں ہے، ان تمام عوامل کو دیکھتے ہوئے ہی کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا گیا، میری رائے میں یہ اچھا فیصلہ ہے کیونکہ ملک سب سے پہلے ترجیح ہونی چاہیے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے پر مالی نقصان نہ ہو، کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایسی شق رکھی جائے کہ کھلاڑیوں کو لیگ نہ کھیلنے کی وجہ سے خسارہ نہ ہو اور کھلاڑیں کو اچھا معاوضہ مل سکے۔