Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافے ریکارڈ ہوا۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 940 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 640 ڈالر ہو گئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی سامنے آئی تھی۔

Related posts

انٹراپارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کیلئے مزید مہلت مل گئی

Mobeera Fatima

پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، پنجاب کے 7 شہروں میں دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

Mobeera Fatima

اسلام آباد، مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment