Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تحائف لینے والا اب اپنے پاس نہیں رکھے گا ، کابینہ نے توشہ خانہ قوانین میں ترمیم کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق ان ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا، تحائف کو وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا جبکہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ کابینہ نے تحائف کا تخمینہ لگانے والے نجی شعبے کے ماہر کا اعزازیہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی ، جس کے تحٹ صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، 300 ڈالر سے کم کا تحفہ مروجہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

دنیا بھر میں 22 ہزار 100 پاکستانی قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف

Mobeera Fatima

پاکستان اور آئی ایم ایف نظرثانی شدہ معاشی اور مالیاتی فریم ورک پر اتفاق رائے کے قریب

Mobeera Fatima

حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، حالات خراب ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

Leave a Comment