Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جنگلات اراضی کیس، سپریم کورٹ نے زیرقبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں زیرقبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات طلب کر لیں۔

سپریم کورٹ میں جنگلات اراضی کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ عدالت نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں۔ جبکہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ایک مسئلہ اسلام آباد کی حدود کا بھی تھا اس کا کیا ہوا؟ ساری دنیا میں جنگلات بڑھائے جا رہے ہیں اور پاکستان میں کم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں رپورٹ نہیں حقیقت دیکھنا ہے۔ اور زیارت میں منفی 17 درجہ میں لوگ درخت نہیں کاٹیں تو کیا کریں۔ کیا حکومت سرد علاقوں میں کوئی متبادل انرجی سورس دی رہی ہے ؟

سرکاری وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کی حدود کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ اور زیارت میں ایل پی جی فراہم کی جا رہی ہے۔

Related posts

بجلی صارفین پر اضافی سرچارج لگانے کی تیاری، نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

Mobeera Fatima

بنگلادیش اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

Mobeera Fatima

والدین بچوں سے موبائل لیکر تعلیم وشعور دیں، صحیفہ جبار

Mobeera Fatima

Leave a Comment