Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد سے زائد اضافہ

پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41.06 فیصد اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ جولائی تا فروری کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.618 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.147 ارب ڈالر رہا تھا،گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 0.471 ارب ڈالر یعنی 41 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست رہا اور چین کی جانب سے 662 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور امریکہ کی طرف پاکستان میں بالترتیب 167 ملین ڈالر اور68 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

Related posts

غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

Mobeera Fatima

عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے 5 پی ٹی آئی رہنما گرفتار

Mobeera Fatima

پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، آرمی چیف

Mobeera Fatima

Leave a Comment