Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ملک کے چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم با لائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، باجوڑ، خیبر اور کرم میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پنجگور، کیچ، تربت اور گرد و نواح میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی میں چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

Mobeera Fatima

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

Mobeera Fatima

راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment