Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 378 رنز بنا کر آوٹ

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 378 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے دوسرے دن کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز سے کیا تھا.دوسرے دن پہلے سیشن میں پاکستان کی 3 وکٹیں 362 کے سکور پر گری۔

محمد رضوان 75 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ نعمان علی اور ساجد خان بغیر سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔  شاہین شاہ آفریدی 7، سلمان علی آغا 93 اور حسن علی صفر کے سکور پر ناٹ آوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کے سینورن متھوسامے نے میچ میں 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان کیخلاف چھ وکٹیں سینورن متھوسامے کی اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں بہترین کارکردگی رہی۔

پرینیلن سبرائن نے 2 سائمن ہارمر اور کاگیسو رباڈا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related posts

میں کبھی فٹنس پر اعظم خان کو ٹیم کے قریب نہ آنے دوں، شاہد آفریدی

admin

لاہور ہائیکورٹ، وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

Mobeera Fatima

پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو ساڑھے 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment