Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

امریکا۔ایران جنگ بندی کی کوششوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم کردار سامنے آگیا

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عسکری قیادت نے ایک نیا سفارتی منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس کے تحت فوری جنگ بندی اور بعد ازاں جامع معاہدے کی تجویز دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس فریم ورک میں ابتدائی طور پر فوری سیزفائر کی تجویز شامل ہے، جس کے بعد 15 سے 20 دن کے اندر ایک مستقل معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس منصوبے کو عارضی طور پر “اسلام آباد معاہدہ” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے رات بھر اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے کیے، جن میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل تھے۔

Related posts

ترکیہ کی فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذر بائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ، 20 اہلکار جاں بحق

Mobeera Fatima

ایران بھر میں یوم القدس پر ریلیاں، صدر اور وزیر خارجہ سمیت لاکھوں افراد کی شرکت

Mobeera Fatima

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کیوں ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچ گیا؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment