Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا فیصلہ سنا دیا

وفاقی آئینی عدالت نے نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا فیصلہ سنا دیا، ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک کسی بھی عدالت کو مداخلت سے روک دیا گیا۔ وفاقی آئینی عدالت نےہائیکورٹ کےفیصلے اوراحکامات کالعدم قراردےدیے۔

17صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نےتحریر کیا،عدالت کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیرکےمعاہدے کےتحت ہی تنازعات کا حل ہوگا۔

عدالت نے نئی گاج ڈیم منصوبےکی تکمیل میں قانونی رکاوٹیں دورکرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نےتنازعات کےحل، واپڈااورنیب قوانین کومدنظرنہیں رکھا۔

آرٹیکل 199 کےتحت ہائیکورٹ کےدائرہ اختیار کودوبارہ لکھنےکا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا،فریقین اصل معاہدےکےمطابق آگے بڑھیں،کنٹریکٹر کی شکایت پر واپڈا15روزمیں فیصلہ کرے،معاہدےکی خلاف ورزی پرواپڈا دوبارہ ٹینڈرکااختیار رکھتا ہے۔

Related posts

آٹے کے نرخوں میں اعداد و شمار کی غلط رپورٹنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل

Mobeera Fatima

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم

Mobeera Fatima

گولڈن ٹیمپل کو نشانہ نہیں بنایا ، بھارتی الزام بے بنیاد ہے ، پاکستان

Mobeera Fatima

Leave a Comment