Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری روکنے سے ہی ممکن ہے، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی چوری ایک سنگین معاملہ ہے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری روکنے سے ہی ممکن ہے۔

اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مل بیٹھ کر مسائل پر بات کر کے ان کا حل نکالا ہے ، آج پورے پاکستان کے عوام اور ملک کیلئے خوش آئند دن ہے۔ سیاستدانوں پر تنقید کرنے والے آج شرمندہ ہوں گے۔ سیاسی مخالفت کے باوجود پاکستان کے ایجنڈے کو سب نے تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےایک دوسرے کو اپنے، اپنے پلانز بتائے ہیں، مل بیٹھ کربجلی چوری کی روک تھام کیلئے صوبے کیلئے ایک ماڈل بنایا گیا ہے،جسے دوسرے صوبوں میں بھی لے کر جائیں گے، اس ماڈل سے بجلی چوری کو کم کیا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز محکمے کی کوتاہی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں، پاکستان میں بجلی چوری ایک سنگین معاملہ ہے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بجلی چوری روکنے سے ہی ممکن ہے۔

Related posts

موسمیاتی تبدیلی غیر معمولی چیلنج، پہلا کلائمیٹ فنڈ قائم کر دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

Mobeera Fatima

ایبٹ آباد ، جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ، 5 زخمی

admin

سعودی عرب، دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

Mobeera Fatima

Leave a Comment